اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بابر اعوان کی ملاقات

0
59

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اہم قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق۔

کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔ کمیٹی میں گلگت بلتستان عبوری صوبے سے متعلق آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی اپوزیشن کے تحفظات کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گی، کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

کمیٹی میں سینٹ الیکشن سے متعلق پر آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، سینٹ انتخابات میں اصلاحات نا ہونے کی وجہ تماشا بنا رہا الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے، اُن کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے اور ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گ-

Leave a reply