قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا ترکی میں’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ

0
65

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ترک ڈرامے ’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

باغی ٹی وی : ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس کو عمران خان کی ہدایت پر ردو میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے پی ٹی وی پر نشر کیا جارہاہے تاہم اب اس کے بعد ’کرولوس عثمان ‘بھی اسی بلندیوں کو چھونے جار ہاہے اور بے حد مقبول ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرولوس عثمان کا دوسرا سیزن ترک زبان میں چل رہاہے جسے مختلف ویب سائٹس پر انگریزی اور اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی جاری کیا جارہاہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہاہے-

ترک ڈراموں کی شہرت کو دیکھتے ہوئے اسد قیصر بھی کرولوس عثمان کے سیٹ پر جا پہنچے اور انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے بانی کرولوس عثمان پر بننے والے ڈرامے کے اداکاروں سے ملاقات کی ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی اردو کے نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈلر پر اسد قیصر کی ڈرامے کے سیٹ پر وزٹ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر ترک تاریخی ڈرامہ سریل کورولوش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

شئیر کی گئیں تصاویر میں اسد قیصر ڈرامے کے کرداروں بامسی ، گندوز اور عثمان کے ساتھ موجود ہیں ۔سپیکر کو کرولوس عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سپیکر کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو اجاگر کرنا ایک قابل تحسین قدم ہے وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصیبتوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

Leave a reply