توہین الیکشن کمیشن، اسد عمر کے وکیل نے مزید وقت مانگ لیا

0
445
الیکشن کمیشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فوادچودھری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی،ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی اسد عمر اپنے وکیل انور منصور کے ساتھ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان، فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری راستے میں ہیں، ممبرسندھ نثار درانی نے کہا کہ اسد عمر نے شوکازنوٹس کا جواب دینا تھا انور منصور خان نے کہا کہ کچھ دن کا وقت دیدیں جواب جمع کرا دیں گے ، آئندہ سماعت پراعتراضات پر دلائل دوں گا ممبربلوچستان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر توفرد جرم عائد کریں گے

دوران سماعت وکیل اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی پہلے اعتراضات پر فیصلہ کریں بیرون ملک جا رہا ہوں واپسی پر دلائل دوں گا، ممبرسندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت 14 فروری کو رکھیں گے انورمنصور نے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع کرا دیں گے لیکن دلائل 20 کے بعد دوں گا الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

Leave a reply