ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسد عمر کو 14 اپریل کو طلب کرلیا ہے جبکہ اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ سے حاصل رقم سیاسی مہم پر خرچ کی گئی، اسد عمر پارٹی کی سیاسی مہم کے منیجر تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈز کے ذرائع کو ہمیشہ خفیہ رکھا، طلبی نوٹس صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نے وصول کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فروری 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا ۔ جبکہ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔ ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ دیا تھا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی ٹیم کے حوالے کرنے کہا تھا مگر ایسا کچھ بھ ممکن نہ ہوسکا تھا.

Shares: