کراچی: اسد عمر نے لاہورکی بجائے کس شہرکوپاکستان کا دل قراردیا ، نئی بحث چھڑگئی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی، اسد عمر کا کہنا تھا کراچی میرے دل کے قریب ہے، نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی۔

اسد عمر نے کہاکہ دل جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جس سے انسان کی زندگی اس کے احیا کادارومدارہوتا ہے،اس حوالے سے کراچی ہی پاکستان کا دل ہے جس سے پاکستان کی سلامتی جڑی ہے ، اسد عمر نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر سناتے ہوئے کہاہےکہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے رواں اور اگلا سال بہت اچھا ہوگا، سندھ میں بلدیاتی اختیارات پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، عمران خان مجھ سے کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے بہت کچھ کرنا ہے.

اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جارہےہیں ،پاکستان بہت جلد دنیا کی ایک طاقت بن کرابھرے گا ، اسد عمر نے لاہور کو پاکستان کا دل ہونےکے حوالے سے مزید یہ کہاکہ لاہوراہل لاہورکا دل ہے میں بھی یہ تسلیم کرتا ہوں ہرباسی کواپنے شہرسے محبت ہوتی ہے لیکن یہاں‌دل سے مراد محبت نہیں بلکہ دل سے مراد زندگی ہے لیکن جب بات پاکستان کی ہوگی توپھریہ بات ہی وزن رکھتی ہےکہ کراچی پاکستان کا دل ہے

Shares: