لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ اصل فنکار تو وہ ہوتا ہے جو کیرئیر کے عروج پر رسک لے. اور میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے رسک لئے جیسا کہ میں نے فلم جو ڈر گیا وہ مر گیا میں ولن کا کردار ادا کیا. میرے اس کردار کو بہت سراہا گیا. میں وہ خوش نصیب ہوں جسے شائقین نے ہر حال میں پسند کیا چاہے وہ مثبت کردار ہوں یا منفی. جاوید شیخ نے مزید یہ بھی کہا کہ بطور ہیرو کام کرنے والے کے لئے بہت بڑا رسک ہوتا ہے اگر وہ منفی کردار
قبول کرتا ہے. میں تو ہمیشہ ہی رسک لینے کا قائل رہا ہوں . جاوید شیخ نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلموں میں بھی کام کیا اور پذیرائی ھاصل کی.جاوید شیخ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا. جاوید شیخ ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی ہر قسم کے کردار کر کے داد سمیٹی. جاوید شیخ کیرئیر کے عروج میں بہت سارے سکینڈلز کی زد میں بھی رہے ان کا نام اپنے دور کی بڑی ہیروئینز کے ساتھ آتا رہا.یاد رہےکہ جاوید شیخ کا شمار ان اداکاروں میںہوتا ہے جو اپنے سے جونئیرز کو سراہتے ہیں. جاوید شیخ کو ان کی خدمات کی اعتراف میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. ہنستے مسکراتے جاوید شیخ کو ہر روپ میں ان کے پرستار سراہتے ہیں.