آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرینگے،رائے تیمور خان بھٹی

0
39

آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرینگے،رائے تیمور خان بھٹی

باغی ٹی وی :صوبائی وزیر آثار قدیمہ، کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ اگلے مالی سال میں آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرے گا،تاریخی عمارات کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں محکمہ آثار قدیمہ کے مالی سال 2021-2020ء کے ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی جی آرکیالوجی پنجاب الیاس گل نے ترقیاتی منصوبہ جات پر بریفنگ دی،اجلاس میں ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل، ڈائریکٹر آرکیالوجی پنجاب مقصود ملک اور محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے،صوبائی وزیر آثار قدیمہ، کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ ٹیکسلا میوزیم، شالامار باغ، قلعہ روہتاس، لاہور قلعہ میں موجود عجائب گھروں سمیت مختلف منصوبوں کی تزین و آرائش پر کام کرے،اہم تاریخی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لئے واش رومز اور بنیادی سہولیات تعمیر کی جائیں،تاریخی ورثہ کی ترویج کے لئے معلوماتی لٹریچر ڈیزائن کیا جائے، عوام کی آگاہی کے لئے اہم مقامات پر معلوماتی بورڈز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے۔

Leave a reply