باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین کیس کی سماعت14جولائی تک ملتوی کر دی گئی
سابق صدرآصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخر کر دی گئی،آئندہ سماعت پر آصف زرداری کی متفرق درخواست پر نیب جواب داخل کرے گا
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی،آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائرکی گئی، نیب نے کہا کہ آپ اس درخواست پرہمیں نوٹس جاری کریں، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی بہت سے کیسز ہیں، اس کیس میں جلدی کیوں ہے؟ہمیں مناسب وقت دیا جائے، ایک ماہ کا اسٹے آرڈر نہیں مانگ رہا ،نیب پراسکیویٹر نے کہا کہ جواب نیب کو داخل کرنا ہے توجواب کیلیےتوہمیں مہلت مانگنی چاہیےتھی،ریفرنس نقول دینےکےبعد7دن میں فرد جرم عائد کرناضروری ہے،
آصف زرداری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا،اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، چیزیں نکالنی پڑتی ہیں،
عدالت نے کہا کہ اب فردجرم عائدکرنےکیلیےوڈیولنک کےانتظامات مکمل کرلیےگئےہیں،آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے ،
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ آئندہ منگل کو کیس سماعت کے لیے رکھ لیں، ریسرچ کرنی ہے، جج اعظم خان نے کہا کہ آپ 9 جولائی کو پیش ہو جائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ 9جولائی کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس ہے،
سابق صدر آصف زرداری کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی،آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، آصف زرداری نے وکیل سے پوچھا کہ اس کا اب پراسیس کیا ہو گا ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ ہو گا اس کے بعد عدالت فرد جرم عائد کرنے کا بتائے گی،
آصف زرداری نے وکیل سے پوچھا کہ اس کے بعد ٹرائل شروع ہو گا؟ جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جی اس کے بعد ٹرائل کا آغاز ہو گا،
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا
نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی