آشا پاریکھ امیتابھ بچن سے جیلس ہیں؟‌

0
40

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ آشا پاریکھ نے گلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امیتابھ بچن کے لئے اگر کردار لکھے جا سکتےہیں توہمارے لئے کیوں نہیں لکھے جا سکتے، امیتابھ بچن کے لئے جو بھی کردار لکھا جاتا ہے وہ پہلےکردار سے کہیں مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتےہیں، ہمارے لئے کردار لکھے جاتے ہیں تو ہمیں‌کسی کی ماں یا دادی بنا دیا جاتا ہے. بھئی امیتابھ بھی اداکار ہیں اور انکی طرح ہم بھی اداکار ہیں ، ہمارے لئے بھی مختلف اور منفرد کردار لکھے جا سکتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا ہوتا نہیں ہے. انڈسٹری میں ہمیشہ ہی مردوں کی صلاحیتوں پر زیادہ اعتبار کیا جاتا ہے گو کہ ہمیں بھی اس انڈسٹری نے بہت عزت دی آج جو

بھی ہیں اس انڈسٹری کی وجہ سے ہیں، لیکن ہمارے لئے بھی مختلف کردار لکھے جانے چاہیں تاکہ ہم بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں. یاد رہے کہ بالی وڈ کے بگ بی امتیابھ بچن کا شمار اس عمر میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے جبکہ آشا پاریکھ جیسی سینئر اداکارائیں اداکاری کے میدان سے دور نظر آتی ہیں. اداکاری کے میدان سے دور نظر آنے کی وجہ آشا پاریکھ نے بتا دی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے الگ سے اور خصوصی طور پر کردار نہیں لکھے جاتے .

Leave a reply