ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی،ذکا اشرف

تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا
pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی

باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کی جانب سے پہلے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس پر ہم نے ایشو نہیں بنایا،پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، چاہتے تو بہت کچھ کہہ سکتے تھے تاہم تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا،ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی، بہرحال ہم نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا ہمیں کوئی فرق بھی نہیں پڑا البتہ ٹرافی کی رونمائی کی اچھی تقریب ہوئی، جس میں سابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے اور قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ری شیڈول،نئی تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان جے شاہ نے تقریب کے آغاز سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کردیا تھا جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب باضابطہ نہیں دیا تھا ایشیاکپ کا آغاز رواں ماہ 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ سیریز؛ سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی …

ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا،ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گےسری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟

ایشیا کپ 2023ء کا شیڈول

گروپ اے ۔ پاکستان ( اے ون ) انڈیا ( اے ٹو ) اور نیپال۔

نیپال اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائے گی۔

گروپ بی ۔ سری لنکا ( بی ون ) بنگلہ دیش ( بی ٹو ) اور افغانستان۔

افغانستان اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے میں جگہ نہیں بناسکے گی۔

30 اگست۔ پاکستان بمقابلہ نیپال ۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ۔ملتان

31 اگست۔ بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی

2 ستمبر ۔ پاکستان بمقابلہ انڈیا۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔کینڈی۔

3 ستمبر۔بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

4 ستمبر۔انڈیا بمقابلہ نیپال ۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔ کینڈی ۔

5 ستمبر۔ افغانستان بمقابلہ سری لنکا ۔ قذافی اسٹیڈیم ۔ لاہور۔

6 ستمبر۔ اے ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) قذافی اسٹیڈیم لاہور

9 ستمبر۔ بی ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو ۔

10 ستمبر۔ اے ون بمقابلہ اے ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

12 ستمبر۔ اے ٹو بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو ۔

14 ستمبر ۔اے ون بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

15 ستمبر۔اے ٹو بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو۔

17ستمبر۔ ون بمقابلہ ٹو ( فائنل) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

18 ستمبر ۔ فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.