دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کےکپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ایشیا کپ 2022 کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے رحمٰن اللہ گرباز کے 85 رنز کی بدولت سری لنکا کے خلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنا لیے۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

حضرت اللہ زازئی اور رحمٰن اللہ گرباز نے ابتدائی اوورز میں برق رفتار بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا اور 22 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکا کی جانب سے مادوشانکا نے 46 کے اسکور پر حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کرکے افغانستان کی رفتار کم کرنے کی کوشش کی لیکن گرباز نے مسلسل تیز بیٹنگ جاری رکھی۔

رحمٰن اللہ گرباز نے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 16 ویں اوور میں 139 رنز تک پہنچا کر فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 38 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے، انہیں مادوشانکا نے آؤٹ کیا۔

افغانستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نبی تھے، جو صرف ایک رن بنانے کے بعد تھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ڈی سلوا اور مینڈس کے گٹھ جوڑ نے رن آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔راشد خان آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو آخری گیند رن آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز 9 رنز پر مشتمل تھی۔

افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنالیے۔

اس سے قبل سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم نے ہدف کے تعاقب میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اسی کو دہرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں اچھی شراکت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری توجہ اسی پر ہے۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچوں میں باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں اور امید ہے آج بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

افغانستان: محمد نبی (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، رحمٰن اللہ گرباز(وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، راشد خان، سمیع اللہ شنواری، نوین الحق، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی

سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، چاریتھ اسالینکا، دانوشکا گوناتھیلاکا، بھونوکا راجاپکسا، وانیندو ہسارنگا ڈی سلوا، چمیکا کارونارتنے، مہیش فرنینڈو، دلشان مادوشانکا

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Shares: