مزید دیکھیں

مقبول

ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب

چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب دو روزہ ٹرائیلز کے بعد کیا گیا ، جس میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایشین گیمز منتخب ہونے والوں میں پاکستان نمبر ون مراد علی اور نیشنل چیمپئن حافظ عرفان سعید، پاکستان نمبر ون اولمپئین ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق شامل ہیں۔

پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ جبکہ اس حوالے سے شائقین پرجوش ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں اس طرح کی تقریبات اور انعقاد ہونا چاہئے ہیں تاکہ ہمارے کھیلاڑی بھی اس میں آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کریں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ وارم اپ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کی درخواست منظور کرلی جبکہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سال کے آخر میں منعقدکیےجانے والا کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 46 دنوں پر مشتمل ہوگا جس کیلئے بھارت کے 10 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra