اسد قیصر سلیکٹڈ سپیکر بنیں گے تو اپوزیشن اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی: زرداری کی دھمکی
اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ک اگر اسد قیصر سلیکٹڈ سپیکر بنیں گے تو اپوزیشن اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف ممبر پینل آف چیئرمین کی رولنگ کی مذمت کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسپیکر بن کر چلیں تو قبول ہوگا۔ اگر وہ سلیکٹڈ اسپیکر بن کر چلیں گے تو ایسا ہی ہوگا، پھر اپوزیشن نہیں بیٹھے گی، اسمبلی خود چلائیں، کیا فرق پڑے گا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہی تھا، یہ سب ایک دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں، کچھ ارکان وزیراعظم بننے کے چکر میں ہیں، کچھ مزید وزارتوں کے، بلاول بھٹو زرداری کیخلاف قراداد کی مذمت کرتا ہوں۔اسپیکر کے خلاف آصف علی زرداری اس وقت پھٹ پڑے جب اسپیکر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی