لاہور:آصف علی زرداری نےسب کو4 اپریل کوبلالیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کا اجلاس 4 اپریل کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قومی اسمبلی سے استعفے پر مشاورت کی جائے گی اور سی ای سی کے اجلاس کے فیصلوں سے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کےحق میں تھیں اور پیپلزپارٹی کو اس سوچ پر تحفظات تھے،

پی پی نے وقت مانگا ہے کہ ہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف رجوع کریں گے اور پھر پی ڈیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Shares: