نظام بدلو بائیک ریلی کے سلسلے میں قائدین کے شہر کراچی کے دورہ جات جاری

0
50

23مارچ کراچی میں نظام بدلو بائیک ریلی تاریخ رقم کرے گی۔صاحبزادہ ثاقب نوشاہی بدلے گا نظام تو بدلے گا پاکستان کراچی کی خوشحالی کیلئے قوم بائیک ریلی کا حصہ بنے۔راؤ کامران محمود نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت و کارکنان کی بڑی قربانیاں ہیں پی اے ٹی کی بائیک ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈاکٹر عدنان سامی،علامہ نعیم انصاری و دیگر کا لیاقت آباد اور جہانگیر روڈ کا دورہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے تحت 23مارچ یوم پاکستان پر نکلنے والی نظام بدلو بائیک ریلی کے سلسلے میں قائدین کے شہر کراچی کے دورہ جات جاری ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،نائب صدر ڈاکٹر عدنان سامی،جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،نوید عالم،عطاء الرحمان ہاشمی،علامہ نعیم انصاری و دیگر نے لیاقت آباد تاؤن اور جمشید روڈ کا دورہ کیا اور عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ان قائدین نے کہا 23مارچ کراچی میں نظام بدلو بائیک ریلی تاریخ رقم کرے گی۔نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت و کارکنان کی بڑی قربانیاں ہیں۔جب تک نظام نہیں بدلے گا ملک و ملت کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔انھوں نے کہا کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے وقت آگیا ہے قوم کے مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کی جائے۔کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں سب ووٹ کیلئے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں کراچی کی تباہی کی ذمہ دار وہی پارٹیاں ہیں جو اب تک اقتدار کے مزے لیتے رہی ہیں۔انھوں نے اپیل کی پاکستان اورکراچی کی خوشحالی کیلئے قوم بائیک ریلی کا حصہ بنے اور کرپٹ نطام کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔

Leave a reply