اسلام آباد:آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات’ موجودہ سیاسی صورتحال پر غور،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کر کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں ہے اور آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کے لیے کریں گے نہ کہ دوسروں کی طرح دو ٹکے کی سیاست کے لیے۔ملاقات میں رہنماؤں نے مزید کہا کہ قومی حکومت ہی ملک اور اس قوم کو سابق حکومت کے بنائے ہوئے بھنور میں سے نکال سکتی ہے۔

ادھر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کئے ،ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی کا کلچر متعارف کرایا،اس شخص نے ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کردیا۔

Shares: