آصف علی زرداری نے این اے 249 میں جیت پر کارکنان کو ‏شاباشی دی

‏کراچی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کا پی پی پی کراچی کے صدرسعید غنی کو فون،این اے 249پر جیت کی مبارک باد دی.سابق صدرآصف علی زرداری نے پی پی پی کراچی کے سابق صدورمسرور احسن اورنجمی عالم کو بھی فون کرکے این اے 249 پر جیت کی مبارک باد دی.‏صدر آصف علی زرداری کا پی پی پی ضلع غربی کے صدر لیاقت آسکانی اور ضلع غربی میں سٹی ایریا 91 کے جنرل سیکریٹری آصف موسی کو بھی فون، ضمنی انتخابات میں جیت کی مبارک باد. جیالوں! آپ نے کردکھایا، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کی این اے 249 میں جیت پر کارکنان کو ‏شاباشی دی۔ پارٹی کارکنان کی محنت سے این اے 249 میں کامیابی ممکن ہوئی، کارکنان شاباش کے مستحق ہیں،جیالے پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی کاوشوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.