کراچی :آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کوطلب کرلیا:آصف علی زرداری کے فیصلےکی توثیق کا امکان،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی استعفوں سے متعلق فیصلے کرے گی۔
دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔
خیال رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔
ادھر پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما آج کے زرداری کے بیان کی توثیق کریں گے اوراپنی پوزیشن واضح کریں گے جس کے ساتھ ہی پی ڈی ایم کی بھرم بھی ٹوٹ جائے گا