پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا مگرپھرایک اہم شخصیت کوانکارنہ کرسکا:مولانا فضل الرحمن

0
39

اسلام آباد :پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا مگرپھرایک اہم شخصیت کوانکارنہ کرسکا:مولانا فضل الرحمن نے اپنی دکھ بھری کہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے مگروہ مریم نوازکوانکارنہ کرسکے

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سچ تو یہ ہےکہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں کےحق میں اورپیپلزپارٹی مخالف تھی، پیپلزپارٹی جہموریت جمہوریت کہتے تھکتی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےوقت مانگا ہے، پی ڈی ایم جواب کا انتظار کرےگی۔مولنا نے اپنے حوالے سے انکشاف خود ہی کردیا کہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا،مگرکسی کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، مزید کیا بات کرتا بات کرنے کوتھی ہی نہیں‌۔

ایک طرف مولانا نے پی ڈی ایم میں انتشارکی تصدیق کردی تودوسری طرف اپنا بھرم قائم رکھنے کے لیے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتحاد ابھی قائم ہے

Leave a reply