کراچی :آصف علی زرداری کی طبعیت اچانک ناساز:بلاول بھٹوکوبلالیا ،اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری کی علالت کے باعث بلاول بھٹو اسلام آبادسے کراچی پہنچ گئے

ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے والد کی علالت کے باعث بختاور بھٹو خاوند کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئیں،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ڈاکٹروں نے ملاقات پربھی پابندی لگا دی ہے صرف قریبی عزیز ہی مل سکیں گے

Shares: