یوروکپ ، کرونا کیسز بڑھنے لگے ، صحت کے ذمہ داران نے خطرناک پیشن گوئی کردی

0
15

یوروکپ ، کرونا کیسز بڑھنے لگے ، ذمہ داران پریشان

باغی ٹی وی : فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے . لیکن کرونا کی وجہ سے جہاں باقی کھیل اور سرگرمیاں بند ہوئیں وہاں فٹ بال کی کھیل بھی متاثر ہوئی ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوروکپ کی وجہ سےکوروناوائرس پھیلنے لگا۔ لندن کے سینٹ پیٹرزبرگ میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیائے فٹبال کے دو بڑے ایونٹس یورو کپ اور کوپا امریکا میں آج کوارٹرفائنلز کھیلے جائیں گے ۔

یورو کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپین اسپین اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ان میچوں دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم میں‌بلایا جا رہا ہے . جس وجہ سے سماجی فاصلو‌ں کے نا ہونے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا بڑھ رہے ہیں .

ایک ہفتےکے دوران یورپ میں کوروناکیسزکی شرح میں10 فیصداضافہ ہوا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یوروکپ میچزمیں کورونا ایس اوپیزمیں نرمی اختیارکی گئی جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

میچ کے دوران تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جرمن وزیرداخلہ نے یوروکپ انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا یوروکپ انتظامیہ نےعقلمندی کاثبوت نہیں دیا۔ اس لیے انتظامیہ پر اعتراض کیا جاتا رہے . اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کمرشل ازم کو ترجیح دی جس وجہ سے نقصان ہوا . فائنل سے مزید کرونا کیسز یں اضافہ ہوگا.

Leave a reply