سرکاری تعلیمی ادارے کب سے کب تک کھلے رہیں‌ گے اعلان کردیا گیا

باغی ٹی وی : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دئیے گئے. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے،تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک کھلیں گے.

ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو کھلیں گے، تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے، 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی،پہلے تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے.

تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی،

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کاروباری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دن کا فیصلہ تمام صوبائی اکائیاں خود کریںگی۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی جائے گی۔ نجی شعبوں سے منسلک ملازمین کو 30 جون تک ویکسی نیشن کرانا ہوگی۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے کیلئے مختلف شعبوں کو مراعات متعارف کرائی جائیں گی۔ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو بڑھا کر واپس 100 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

Shares: