وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے مالاکنڈ جلسے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے پی ڈی ایم کا ڈنگ اور زہر نکال دیا ہے۔پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان اب صرف بچی کھچی عزت بچانے کے چکر میں ہیں۔ پی ڈی ایم جلسیاں جلسیاں کھیلنے سے زیادہ کچھ بھی کرنے کی پوزیشن کھو چکی ہے۔
استعفے، سینیٹ الیکشن بائیکاٹ اور لانگ مارچ کی بڑھکیں مارنے والوں کو سرد عوامی رویے نے ٹھنڈا کر دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اب اپوزیشن خشوع و خضوع اور تزک و احتشام کے ساتھ ضمنی و سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلانات کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان نے قومی وقار کے ہر ایشو پر ریاست کی بے توقیری کرنا اپنا فرض سمجھا۔ فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم کے ٹوٹ بٹوٹ وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل اور انڈر پریشر نہیں کر سکتے۔ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

Shares: