آصف زرداری کے علاج کے لئے عدالتی حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل
آصف زرداری کے علاج کے لئے عدالتی حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کےطبی معائنہ کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، پمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شجی صدیقی میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹرساجد،ڈاکٹر نذیر بھٹی،ڈاکٹر مظہر بادشاہ شامل ہیں، بورڈ عدالتی حکم کی روشنی میں آصف زرداری کے ذاتی معالج سےمشورہ لے گا،
آصف زرداری کے لئے نئے میڈیکل بورڈ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا تھا، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت کے وقت کہا تھا کہ آصف زرداری کے لئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عدالت میں نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے، عدالتی احکامات کی تعمیل میں آج نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ کرے گا.
سابق صدر آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو شامل کر لیا گیا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو آصف زرداری کے ذاتی معالج کی شمولیت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا،رحمان ملک نے آصف زرداری کے ذاتی معالج کا معاملہ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھایا تھا،چیئرمین کی ہدایات پر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو بورڈ میں شامل کیا گیا
نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات