آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے عدالت پیش کیوں نہیں کیا؟ اہم خبر

0
31

آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے عدالت پیش کیوں نہیں کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو اعجاز ہارون کے جسمانی ریمانڈ کیلیے عدالت پیش کیاجائےگا،احتساب عدالت اسلام آباد میں چھٹی کے باعث پیر کے روز پیشی کا فیصلہ کیا گیا،اعجاز ہارون چار دن کے راہداری ریمانڈ پر ہیں، نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اعجاز ہارون کو گرفتار کیا تھا

نیب کے مطابق اعجاز ہارون پر غیرقانونی طور پر پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے،اعجاز ہارون نے 12 جعلی پلاٹس بنائے اور جعلی الاٹیوں کو الاٹ کیے،ملزم اعجاز نے 12جعلی پلاٹوں کی آڑ میں اومنی گروپ کیلیے144 ملین روپے بھی لانڈر کیے ،144ملین روپے دو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لانڈر کیے گئے،

اعجاز ہارون سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری اسوقت بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں ہیں، فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہے،

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Leave a reply