سینیٹررحمان ملک نے سابق صدر آصف زرداری کی آنکھ میں تکلیف پرتشویش کا اظہار کیا ہے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سابق صدرکی صحت کومدنظررکھتےہوئےفوری طورپرگھرمنتقل کیاجائے، آصف زرداری دل،شوگراوربلڈپریشرکےمریض ہیں،
سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت کاخیال اورعلاج تسلی بخش نہیں ہورہا، آصف زرداری کوکچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی، ادھر حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ جو بھی جیل جاتا ہے وہاں جا کر بیمار ہو جاتا ہے او ر پھر ان کی رہائی کی اپیلیں شروع کر دی جاتی ہیں.