سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اسلام آبادروانہ کردیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی میں پمزاسپتال لایا جا رہا ہے ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے،
آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،
آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی آصف زرداری کو ہسپتال داخل کروانے کیلئے احتجاج کیا جارہا تھا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تو یہاںتک کہہ دیا تھا کہ حکومت آصف زرداری کو طبی امداد فراہم نہ کر کے انہیں قتل کرنا چاہتی ہے
زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ
یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،
نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.