آصف زرداری کی کونسی بیماری تشخیص ہوئی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

0
85

آصف زرداری کی کونسی بیماری تشخیص ہوئی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پمزاسپتال اسلام آباد میں آصف زرداری کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا،آصف زرداری کی گردن اور کمر کی رپورٹس ڈاکٹرز کو موصول ہو گیا،میڈیکل بورڈ کی آصف زرداری کی ٹیسٹ رپورٹس پر مشاورت جاری ہے

آصف زرداری کابلڈپریشراورشوگرلیول معمول پر نہ آ سکا،سابق صدر آصف زرداری کوکمر میں درد کی مسلسل شکایت ہے ،میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کومکمل آرام کی ہدایت کی ہے،آصف زرداری کو عارضہ قلب اورکمردردکے باعث چلنے سے منع کردیا گیا،آصف زرداری کی روزانہ کی بنیاد پر فزیو تھراپی جاری ہے،

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے،آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دےرہی ہے،

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

Leave a reply