آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی : سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق صدر کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Shares: