سابق صدر آصف علی زرداری کی لیگی رہنماؤں پر حملے کی مذمت ، عمران خان پر کڑی تنقید

0
26

‏آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ‏آصف زرداری کی شاہد خاقان، احسن اقبال اور مصدق ملک پر حملے کی مذمت کی ہے ، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ‏سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے ،

‏عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ، پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے : سابق صدر آصف علی زرداری نے ن لیگی رہنماؤں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کو فون کر کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، اور مریم اورنگ زیب پر حملے کی مذمت کی۔پی پی شریک چیئرمین نے کہا رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے، عمران خان سیاسی شکست پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔آصف زرداری نے کہا مریم اورنگ زیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا، پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات کے لیے سرجوڑلیے:26 مارچ کو اہم اجلاس طلب،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 26 مارچ کو پی ڈی ایم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہےباغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے گی

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم اتحاد سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا تقاضا بھی کردیا ہے ، لیکن کہا جارہا ہےکہ مولانا کی پارٹی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مسترد کردیا جائے گا، دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو وہ اعتماد کا ووٹ براہ راست عوام سے لیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کی سمری میں اجلاس بلانے کا ڈھونگ رچایا گیا، نہ اجلاس کو نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔

Leave a reply