آصف زرداری نیب ریفرنسز، سپریم کورٹ نے نیب کونوٹس جاری کر دئیے

0
47

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی نیب ریفرنسز منتقلی کی درخواستوں پرنیب کونوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے فریال تالپورسمیت تمام ملزمان کوبھی نوٹس جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ میں آصف زرداری کی نیب ریفرنسزاسلام آبادسے کراچی منتقلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ جائزہ لیناہوگاسپریم کورٹ نے کن حالات میں ریفرنس دائرکرنے کاحکم دیا،سپریم کورٹ کا 7 جنوری 2019 کافیصلہ حتمی ہے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب قانون کے تحت مقدمہ منتقلی کی درخواست دیناقانونی حق ہے،عدالتی حکم سے قانونی حق ختم نہیں کیاجاسکتا،عدالت نے کہاکہ فیصلے میں الزامات کاذکرہے جس کے باعث کیس اسلام آباددائرہوئے،عدالتی فیصلے پرعمل روک سکتے ہیں نہ ہی اسے تبدیل کرسکتے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب سے پوچھ لیں کیاوہ الزامات اب بھی برقرارہیں،جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ نیب نے ریفرنس عدالتی حکم پراسلام آبادمیں دائرکئے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآصف زرداری کیخلاف پہلے کبھی ریفرنس اسلام آبادمیں دائرہوئے؟،

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لاہور،راولپنڈی میں ریفرنس دائرہوئے،ایک کی سماعت اٹک قلعہ میں ہوئی،آصف زرداری ماضی میں تمام مقدمات سے بری ہوئے،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ بعدتک ملتوی کردی ۔عدالت نے آصف زرداری کی درخواستوں پرنیب کونوٹس جاری کردیئے،عدالت نے فریال تالپورسمیت تمام ملزمان کوبھی نوٹس جاری کردیئے۔

Leave a reply