سابق صدر آصف زرداری کی پارک لین کیس میں ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہو گی’

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارک لین کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہو گی. جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے. زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوں گے

واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے عدالت سے جعلی اکاونٹ کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں. اپوزیشن کے دباو کے باوجود ابھی تک سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر جاری نہیں کئے .پارک لین کیس میں بلاول زرداری سے بھی تحقیقات جاری ہیں نیب نے انہیں ایک سوالنامہ دیا ہے.

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

Shares: