آصف زرداری کی صحت پر پی پی رہنماؤں کا شدید تشویش کا اظہار،کیا مطالبہ کر دیا؟

آصف زرداری کی صحت پر پی پی رہنماؤں کا شدید تشویش کا اظہار،کیا مطالبہ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کی صحت سے کھیل رہی ہے آصف زرداری کی صحت کافی خراب ہے،آصف زرداری کو 22 روزتک کوئی میڈیکل سہولت نہیں دی گئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے علاج کے لئے پرائویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جا رہا، آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس تک نہیں دی جا رہی۔ حکومت ڈاکٹرز کی ہدایات کے باوجود آصف علی زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے، حکومت ہوش سے کام لے، ایسا نہ ہو حکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

Comments are closed.