آصف زرداری کو بھی دل کا دورہ،پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا بلڈپریشراورذیابطیس کامرض معمول پرنہ آسکا،آصف زرداری  نے گزشتہ روزدل کی تکلیف کی شکایت کی تھی،سابق صدرآصف زرداری کودل کے دورے کاخطرہ بھی برقرار ہے،پمز اسپتال میں آصف زرداری کےدل کا اہم ٹیسٹ تاحال نہ ہوسکا

دل کے کلاٹ کو کھولنے کے لیے تھیلیئم اسکین کا ٹیسٹ لازمی ہے،سابق صدر آصف زرداری کے دل کامعائنہ متواترجاری ہے،گزشتہ 3روزسے آصف زرداری کی خصوصی فزیوتھراپی بھی جاری ہے،آصف زرداری کی فزیوتھراپی گردن اور کمر درد کے باعث شروع کی گئی.

آصف زرداری کو ریلیف صرف رشید فالودے والا دے سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان.

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے،آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دےرہی ہے،

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا تھا، آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر دوسری بار انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہے،

Shares: