سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی نقول جاری کر دی گئیں
کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.
نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند
نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی
نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں
سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ
سابق صدر آصف زرداری سمیت 17 ملزمان کو 19 اگست کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے .سابق صدرآصف علی زرداری سمیت تمام 17 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سمن جاری کیے ہیں.
ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید
سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے عدالت سے جعلی اکاونٹ کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں. اپوزیشن کے دباو کے باوجود ابھی تک سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر جاری نہیں کئے
حسین نواز نے کتنے کروڑ کی آفر کی تھی؟ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کیا بتایا
نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا: شہباز شریف
معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا