آصف زرداری سے ملاقات کا دن،کس کس کو ہو گی ملاقات کی اجازت؟ اہم خبر

0
34

سابق صدر آصف زرداری سے آج ملاقات کا دن ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے آج ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لیے صبح 9 سے شام4 بجے تک کا وقت مقرر ہے، جیل حکام کے مطابق آصف زرداری سے صرف اہل خانہ اور وکلا ملاقات کر سکتے ہیں،آصف زرداری سے ملاقات کے لیے جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

 

سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کے فیصلہ پر پی پی نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،  پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت خراب تھئ، اس کے باوجود حکومت نے انہیں جیل منتقل کر دیا ،ڈاکٹرز نے بھی کہا تھا کہ سابق صدر کو ہسپتال میں رکھا جائے لیکن نہ جانے حکومت کونسا انتقام لے رہی ہے

واضح رہے کہ  آصف زرداری کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،آصف زرداری کو اڈیالہ جیل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے،آصف زرداری کی حالت خطرے سےباہر ہے،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرداری کے ذاتی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ جیل منتقل کیا جائے، کونسی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں، یاد رکھیں جو کر رہے ہیں اس سے بدتر ان کے ساتھ ہو گا، جو انہوں نے شروع کیا وہ بد ترین ڈکٹیٹر کرتا ہے، فیملی اور وکیل کو معلوم نہیں ہوتا نہ ہی عدالت کی بات سنی جاتی ہے،

Leave a reply