مزید دیکھیں

مقبول

کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا،عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل 10، کراچی نے کوئٹہ کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی...

فکری انتشار کی وجہ اقبال کے کلام سے دوری ہے۔احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے شاعر...

یمن میں‌امریکی فضائی حملہ،12 افراد کی موت،30 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں...

آصف زرداری سے ملاقات پر پابندی، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

آصف زرداری سے ملاقات پر پابندی، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے عدالت میں درخواست دائر کر دی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری بیمار اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں ،آصف علی زرداری سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی، آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

عدالت نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے،اور 13 نومبر تک جواب طلب کر لیا.

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan