احتساب عدالت نے آصف زرداری کے وکیل کو ملاقات کی اجازت دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 3 روزبعداسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکرنی ہے، آصف زرداری سےملاقات کی اجازت دی جائے .
زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ
نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں
سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ
احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے فاروق نائیک کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دے دی، عدالت نے کہا کہ کل جمعرات کواڈیالہ جیل میں ملاقات کر لیںِ .
واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا تھا، اب وہ اڈیالہ جیل میں ہیں، اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں. آصف زرداری سے ملاقات کا دن پیر ہے تا ہم وکیل کو عدالت نے ملاقات کی اجازت دے دی ہے
آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ