کراچی : آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔
دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا۔