آصف زرداری کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد ، پرویز الٰہی منظر نامے سے غائب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری متحرک ہو گئے ہیں-

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے سابق وزیراعظم ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔


آصف زرداری جب چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے تو رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے ان کا استقبال کیا ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے-

پی ٹی آئی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی آصف زرداری نے سیاسی صورتحال پر ساتھ چلنے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی مشورے سے چلنے پر بات چیت ہوئی-

آصف زرداری کی چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد اور ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نظر نہیں آئے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں سالک چودھری اور طارق بشیر چیمہ نے اپوزیشن کا ساتھ دیا تھا اور عمران خان کے خلاف ووٹ دیا تھا وہ ملاقات میں موجود تھے تاہم چودھری پرویز الٰہی جنہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا وہ اس ملاقات میں موجود نہیں تھے مونس الٰہی بھی موجود نہیں تھے-

باخبر ذرائع کے مطابق چودھری خاندان میں اس وقت اختلافات چل رہے ہیں چودھری خاندان ملکی سیاسی صورتحال میں تقسیم ہو چکا ہے پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چودھری شجاعت موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔موجودہ کابینہ نے حلف اٹھایا تو اس میں طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ وزارت دی گئی ہے عمران خان کابینہ میں بھی طارق بشیر چیمہ وزیر تھے اور چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے عمران خان کی حمایت پر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا-

کابینہ میں اضافہ،طارق فاطمی معاون خصوصی برائے امور خارجہ مقرر

Comments are closed.