آصف زرداری حاضر ہو، طلبی کا پروانہ جاری

آصف زرداری حاضر ہو، طلبی کا پروانہ جاری #Baaghi

آصف زرداری حاضر ہو، طلبی کا پروانہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں جائیداد پر نیب تحقیقات، آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی.اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کل طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آصف علی زرداری ضمانت قبل از گرفتاری مانگ رہے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری اسپتال میں زیرعلاج ہیں، حاضری سے استثنٰی کی درخواست دی ہے،اگر عدالت طلب کرے گی تو آصف علی زرداری پیش ہو جائیں گے،

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس دیگر کیلئے بھی مثال نہ بن جائے ، آصف زرداری کل عدالت پیش ہوں ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ طے ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست گزار کو پیش ہونا ہوتا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر عدالت آصف علی زرداری کی غیرموجودگی میں ضمانت دے تو باقیوں کیلئے مثال نہ بن جائے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت آصف علی زرداری کو حفاظتی ضمانت دے تاکہ وہ یہاں پیش ہو جائیں، جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آصف زرداری حفاظتی ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے لے سکتے ہیں،

قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے نیو یارک اپارٹمنٹ کی تحقیقات کے لئے نیب کی جانب سے بھجوائے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروا دیا ہے، آصف زرداری نے تحریری جواب میں ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے اور اکہا ہے کہ معلومات جمع کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے،

واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیب میں مختلف کیسز چل رہے ہیں، آصف زرداری گرفتار بھی رہ چکے ہیں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے. آصف زرداری اس وقت شدید علیل ہیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ؟ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا

Comments are closed.