سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ ،سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،
پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاوس میں ہوگا،سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینیئر رہنماوں کو بلا لیا، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان اجلاس میں شرکت کریں گے، قمرالزمان کائرہ، ساجد طوری سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے ،اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم مشاورت ہوگی
قبل ازیں عمران دور میں سہولت کاروں میں 3 ارب ڈالر کی بندر بانٹ پر شازیہ مری کا رد عمل سامنے آیا ہے، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ 600 مالی سہولت کاروں میں تین ارب ڈالر کی تقسیم میگا اسکینڈل ہے ،عمران نیازی کی وجہ سے ملک کی معیشت میں سونامی آیا، عمران نیازی نے ملک کا وہ حشر کیا جو پاگل بیل کانچ کے گھر کا کرتا ہے، عمران نیازی کی لوٹ مار کی وجہ سے آج حکومت ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کر رہی ہے،ایک نالائق لاڈلے کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے ہر سمت تباہی مچائی، پندرہ پندرہ ارب روپے کا انٹرسٹ فری قرض دیا گیا کیا، ان کے باپ کا پیسہ تھا؟ معیشت کو تباہ کرکے ملک کو بدحال کرنا عمران نیازی کا ایجنڈا رہا ہے، عمران نیازی سے وہ تین ارب ڈالر ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کیئے جائیں،
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا