باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی۔
نیب نے 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر جواب احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرادیا،نیب نے جواب میں کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا،کلفٹن کراچی گھر کی خریداری آصف زرداری کے سٹینوگرافر نے رقم دی، سٹینو گرافر مشتاق کے اکاوَنٹ سے گھر کی خریداری کےلیے 15 کروڑ ادا کیےگئے،
نیب کے مطابق آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے۔سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا، نیب نے احتساب عدالت سےآصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی۔
قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،آصف علی زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم موخرکر دی گئی،عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان پر24جولائی کوفرد جرم عائد کی جائے گی
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ زین ملک کی پلی بارگین کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،مزید مہلت دی جائے، احتساب عدالت اسلام آباد نے تفتیشی افسر کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کے ایک ملزم کا پلی بارگین کا معاملہ چل رہا ہے ،عدالت نے کہا کہ 24جولائی تک پلی بارگین کا معاملہ مکمل ہوجائے گا تو فرد جرم عائد کی جائے گی،
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا
نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی