پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی ادکارہ ہانیہ عامر کے بعد اپنے تعلق پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین کے لئے ایک پیغام جاری کیا-

باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں اور وہ دونوں فیشن شو سمیت ہر ایونٹ پر ایک ساتھ ہی دکھائی دیتے تھے تاہم اب دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں جس کا اعتراف خود ادکارہ نے کیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اور اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ وہ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے میں بھی دکھائی دیں اور ان دنوں گلوکار ایک منصوبے میں ان کی مدد کر رہے ہیں-

اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں نے ہانیہ کی اس بات پر مختلف تبصرے بھی کئے تھے-

صارفین نے ہانیہ کے اس بیان کے بعد ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گلوکار عاصم اظہر نے 5 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اریکا حق نے لکھا تھا "Fav Couple”۔ہانیہ کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اریکا حق کا یہ کمنٹ نکال کر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا اور انہیں صدف کنول سے تشبیہہ دینا شروع کردی تھی-

جبکہ بہت سے لوگوں نے تو عاصم اظہر کی 5 مارچ والی پوسٹ پر "Fav Couple” ہی لکھنا شروع کردیا تھا جس کے بعد ہانیہ عامر نے ایک تفصیلی پیغام شئیر کر کے تنقید کرنے والوں کو جواب دیاتھا-

ہانیہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اور ہمارا تعلق ناقابل مثال ہے ہم نے کچھ گستاخوں کے ساتھ ساتھ کچھ اور دیکھا ہے اور ہم کسی کی بھی حمایت کے سوا ایک بانڈ کا اشتراک کرتے ہیں۔ ہم نفرت پسند نہیں کرتے اور اسے پسند کرتے ہیں اسےدیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کیا کہا جا رہا ہے ..

ہانیہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے پاکستانیوں کی حس مزاح اچھی ہے لیکن ایزی ہوجاؤ، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیوں، بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی مت ہو۔

تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر کے آئمہ بیگ کے سامنے اعترافی بیان کے بعد گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔
https://www.instagram.com/p/CCydpXmFfQR/
گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سوہنیا‘ کی ایک جھلک شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل پیغام بھی لکھا، گلوکار نے طویل پیغام میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور سولہ سال کی عمر سے ہی مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور کسی نہ کسی موڑ پر گلوکار کی مدد کی مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔

گلوکار نے کہا کہ میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں-

اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں الحمداللہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں میں خود کو ایک اچھا بیٹا ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔

ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔

عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

Shares: