ضلعی انتظامیہ کی خبریں لگانا جرم ٹھہرا، اسسٹنٹ کمشنر نے پریس کلب کی عمارت مسمار کروا دی

0
24

ضلعی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے خلاف خبریں کیوں لگائیں،،جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ پریس کلب پر دھاوا بولتے ہوئے پوری پریس کلب کی پوری بلڈنگ ہی مسمار کردی.
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے میونسپل کمیٹی جتوئی اور پولیس کے ہمراہ تحصیل پریس کلب جتوئی پر دھاوا بول دیا،،اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے صرف آدھ مرلے پر مشتمل پریس کلب جتوئی کی پوری بلڈنگ کو ہی مسمار کردیا.تحصیل پریس کلب جتوئی کے صدر کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے مسلسل چھپنے والی خبروں سے نالاں تھے.،ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب جتوئی کی چھوٹی سی بلڈنگ 15 سال قبل تعمیر کی گئی تھی.واقعے کیخلاف ضلع مظفرگڑھ کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی اور احتجاج کا اعلان کیا گیا.ان کا کہنا تھا کہ جتوئی پریس کلب کی بلڈنگ کو مسمار کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے.پریس کلب کی بلڈنگ مسمار کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کیخلاف کاروائی کے لیے صحافیوں نے تھانہ جتوئی کو درخواست دیدی.دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کا موقف تھا کہ انھوں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی عمارت گروائی ہے.

Leave a reply