دفتر بند ہونے کے بعد مونس الہٰی ایف آئی کے دفتر پہنچ گئے
ایف آئی اے دفتر بند ہونے کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی ایف آئی کے دفتر پہنچ گئے

ایف آئی کے د فتر کے باہر ق لیگ کے کارکنا ن بھی موجود تھے،مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا عمران خان سے ہمیں بڑا ڈر ہے، مجھے ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس نہیں ملا، شوگر کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کیس بنایا ہے،میں خود ایف آئی اے پہنچا ہوں ،گرفتار کرنا ہے تو کر لیں،شہباز شریف اور بیٹوں کیخلاف کیسز میں گرفتاریاں نہیں ہو رہیں شہباز فیملی پر16ارب روپے کا کیس ہے، مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لیں لیکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا 16 ارب روپے کے کیس میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے،میری اطلاع کے مطابق انہوں نے مجھ پر شوگر کمیشن کا کیس بنایا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تو مونس الہیٰ نے رد عمل میں ٹویٹ کی اور کہا کہ میں ایف آئی اے جا رہا ہوں، گرفتار کرنا ہے تو کر لیں

قبل ازیں مونس الہیٰ کے اعلان کے بعد صحافیوں کی بڑی تعداد ایف آئی اے دفتر کے باہر پہنچ گئی لیکن دفاتر کے بند ہونے کا وقت ہو گیا ، سخت گرمی میں صحافی مونس الہیٰ کی ایف آئی اے آمد اور متوقع گرفتاری کے منتظر تھے تا ہم ایسا کچھ نہ ہوا، اور ایف آئی اے آنے کی بجائے مونس الہیٰ نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کر دی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں مونس الہٰی کے وکلانے درخواست ضمانت دائر کی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہورنے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی. عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، جس پر مونس الٰہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

مونس الہیٰ کے اس رویئے پر صحافی خاور مغل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی صاحب ہم صحافی صبح سے FIA دفتر کے باہر آپکی آمد کا انتظار کر رہے ہیں اب تو دفتر بھی بند ہو گیا ہے جناب نے گرفتاری کس کو دینی ہے ؟؟ بھڑک مارنے سے پہلے ایک بار سوچ ہی لیتے

دوسری جانب ق لیگی کارکنان نے ایف آئی اے دفتر کے باہر پر امن احتجاج کیا ہے، ق لیگ کے ایک درجن کے قریب کارکنان ق لیگ کے دو جھنڈے اٹھائے ایف آئی اے دفتر کے باہر احتجاج کے لئے پہنچے اور تھوڑی دیر میں وہاں سے واپس لوٹ گئے، احتجاج کی ویڈیو ق لیگ کے ہی ایک کارکن نے ٹویٹر پر شیئر کی ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ ناراض نہ ہوں، ان کی گرفتاری کا فیصلہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ہوا، انکوائری بھی تب ہی ہوئی۔ عمران خان مونس کو اس وقت گرفتار کروانا چاہتے تھے جس کا مونس نے مجھے خود بتایا، ہم جب ان کے گھر وزراتِ اعلیٰ سے متعلق مذاکرات کے لیے گئے تب مونس نے اس بات کا اظہار کیا تھا مونس الٰہی کو صرف نوٹس کریں گے اور کہیں گے آکر ان پیسوں سے متعلق ثابت کریں نواز بھٹی اور مظہر حسین ثابت کریں کہ 72 کروڑ ان کے ہیں یہ کرپٹ پیسہ ہے اور یہ منی لانڈرنگ ہے یہ ثابت کردیں اس حوالے سے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اگر ثابت ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے چوہدری صاحبان تھے تو مونس کو گلہ نہیں کرنا چاہیے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو گرفتاری ہوگی

بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریاض کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی-

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا

جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج

شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

Shares: