اسمبلی کا اجلاس کیسے بلائیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی مشورہ لینے کس کے پاس پہنچ گئے؟

0
30

اسپیکر ، ڈاکٹر بابر اعوان اور چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر ملاقات، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کی ملاقات۔ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا

ملاقات میں کووڈ 19 کے باعث پارلیمانی کلینڈر پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، ڈاکٹر بابر اعوان نے اسپیکر کو زیر التوا قانونی مسودوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس بلانے کے لیے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

ملاقات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا ، خط میں وزرات پارلیمانی امور سے کووڈ 19 کی موجودگی میں اجلاس بلانےکیلئے این سی او سی سے راہنمائی لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

Leave a reply