سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا  کا ریجن  بھر  میں  کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ بھکر بی ایس 17 کو رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا. رشوت کی رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے ملزم سے برآمد کر لیے
تفصیلات کے مطابق غلام شبیر ولد محمد نواز سکنہ ڈگر شاہ ضلع بھکر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کنور اعجازخالق رزاقی کو اطلاع دی کی اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ بھکر کھالا جات کو پکہ کروانے کے بل پاس کروانے کے لیے مجھ سے رشوت طلب کر رہا ہے.
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، کنور اعجازخالق رزاقی کی  خصوصی ہدایت  پر  سرکل افیسر اینٹی کرپشن بھکر عابد حسین  پر مشتمل  اینٹی کرپشن ٹیم  نے محمد اسلم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ بھکر  کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا!  گرفتار ملزم سے رشوت کی رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے موقع سے برآمد کر لیے۔
محکمہ اینٹی کرپشن بھکر نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 9/2019 تھانہ اینٹی کرپشن بھکر درج کر کے تفتش شروع کر دی۔
اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، کنور اعجازخالق رزاقی نے تمام افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ حکومت کی پالیسی کرپٹ عناصر کے خلاف واضع ہیں ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
Shares:







