رحیم یارخان() اسسٹنٹ کمشنر اعتزازانجم کی بڑی کاروائی‘دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرکیفے سجاول رحیم یارخان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ‘تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان اعتزاز انجم نے شہرکا دورہ کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کیفے سجاول رحیم یارخان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا‘اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر وگردونواح کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کیاجارہاہے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرکاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے پیغام میں کاروباری افراد کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہنے کی ہر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

Shares: