اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ نے پکوڑے بیچنے والے پر ہاتھ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل
باجوڑ:اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ نے پکوڑے بیچنے والے پر ہاتھ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں گڈ گورننس کی بات کی جاررہی ہے اور اس حکومت کے اکثرامورکو سراہا جارہا ہے ، جہاں ایک طرف بہت سے مثبت پہلو ہیں تو وہاں دوسری طرف ایسے منفی پہلواوررویے بھی سامنے ارہے ہیں کہ دیکھنے اورسننے والے سب پریشان ہوجاتے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق حکومتی افسران کے جارح رویے کا ایک تازہ واقعہ باجوڑ میں اس وقت پیش آیا جب ایک اسسٹنٹ کمشنرنے باجوڑ میں ایک غریب چھابڑی فروش کے ساتھ وہ رویہ اختیارکیا کہ پورے ملک سے اس افسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ زورپکڑ رہا ہے ،
اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ نے پکوڑے بیچنے والے پر ہاتھ اٹھا لیا۔ کیا ایک سرکاری افسر کے لیے کسی بھی خلاف ورزی پر کسی شہری کے اوپرہاتھ اٹھانا جائز ہے؟ اگر وہ قانونی طور پر ایسا نہیں کرسکتا تو اے سی صاحب کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی؟
— Naimat Khan (@NKMalazai) May 14, 2020
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں ایک اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دورے کے دوران ایک پکوڑے بنانے والے چھابڑی فروش کو دیکھے تھپڑرسید کرنے شروع کردیئے جس پروہ چھوٹا سا دوکانداراورساتھ ہی ایک بزرگ وہاں سے جس طرح اس افسر سے جان چھڑا کربھاگنے کی کوشش کرتے ہیں وہ رویہ اورمنظرتکلیف دہ ہے،
دوسری طرف عوامی ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے، اکثرلوگوں کا کہنا ہےکہ کیا ایک سرکاری افسر کے لیے کسی بھی خلاف ورزی پر کسی شہری کے اوپرہاتھ اٹھانا جائز ہے؟ اگر وہ قانونی طور پر ایسا نہیں کرسکتا تو اے سی صاحب کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی؟